QR CodeQR Code

ایران،پاسداران انقلاب نے 2 ڈرون طیارے مار گرائے،دشمنوں کے تمام ٹھکانے ایرانی میزائیلوں کی زد میں ہیں،پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

3 Jan 2011 12:30

اسلام ٹائمز:پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ خلیج فارس میں ایران کے پاسداران انقلاب نے کئی مرتبہ ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس کا اعلان کیا جا رہا ہے


تہران:اسلام ٹائمز-ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں 2 ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ خلیج فارس میں ایران کے پاسداران انقلاب نے کئی مرتبہ ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس کا اعلان کیا جا رہا ہے۔علی زادہ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ خطے میں دشمنوں کے تمام ٹھکانے ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میں موجود بحری بیڑے اور طیارہ بردار جہاز بھی ایران کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہیں۔علی حاجی زادہ نے کہا کہ اب وہ ایران کے ساحلوں کے قریب موجود دشمن کے طیاروں بردار جہازوں پر ہونے والی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 48953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48953/ایران-پاسداران-انقلاب-نے-2-ڈرون-طیارے-مار-گرائے-دشمنوں-کے-تمام-ٹھکانے-ایرانی-میزائیلوں-کی-زد-میں-ہیں-پاسداران-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org