0
Wednesday 7 Oct 2015 23:40

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے، دفترخارجہ

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام اور امن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والے مضمون پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ ایسے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے جن سے ہر قسم کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور سیکیورٹی مسائل پر عالمی برادری رابطے میں ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام اور امن کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 489540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش