0
Thursday 8 Oct 2015 10:53

کراچی آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو منظر سے ہٹا کر کسی اور کو لانا ہے، فاروق ستار

کراچی آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو منظر سے ہٹا کر کسی اور کو لانا ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو منظر سے ہٹا کر کسی اور کو لانا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن ہماری ایماء اور مطالبہ پر شروع ہوا، کراچی آپریشن پر ہمارا تعاون پہلے دن بھی تھا اور آج بھی ہے، کراچی آپریشن کو ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس کی آڑ میں متحدہ کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کا مقصد متحدہ کو منظر سے ہٹانا اور کسی اور کو لانا ہے، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور سیاسی جماعت کے مرکزی لیڈر کو حراست میں نہیں لیا گیا، رینجرز نے گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو ان کے گھر سے حراست میں لیا، ان کی طبعیت ٹھیک نہیں، ان کا لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ روز کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔ کمال ملک گلبرگ ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 489577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش