QR CodeQR Code

بھارت وادی میں مسلم تشخص کو ختم نہیں کر سکتا، ترابی

8 Oct 2015 13:14

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ دس اکتوبر پلندری میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں عظیم الشان کانفرنس میں اس پار کے مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے بھارت رکاوٹ نہیں بن سکتا، سرینگر میں اب سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔ دس اکتوبر پلندری میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں عظیم الشان کانفرنس میں اس پار کے مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم تشخص کو ختم نہیں کر سکتا۔ اںھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اور جاندار موقف لائق تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 489609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489609/بھارت-وادی-میں-مسلم-تشخص-کو-ختم-نہیں-کر-سکتا-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org