0
Thursday 8 Oct 2015 16:03

طورخم سرحد سے افغان شہریوں کی غیر قانونی آمد و رفت پرپابندی عائد

طورخم سرحد سے افغان شہریوں کی غیر قانونی آمد و رفت پرپابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی غیر قانونی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی، اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔ صرف پاسپورٹ یا نادرا کی طرف سے راہداری پاس جاری کئے جانے والے افراد کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ بدھ کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طور خم بارڈر سے افغان شہریوں کی غیر قانونی آمدورفت پر 10اکتوبر سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی وفاقی حکومت کی ہدایت پر لگائی گئی۔ افغان شہریوں کے لئے پاسپورٹ یا راہداری پاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ راہداری پاس طورخم پر نادرا آفس سے جاری کیا جاتا ہے۔ راہداری پاس کے حامل افغان شہری پاکستان میں ایک ماہ تک قیام کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 489627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش