0
Thursday 8 Oct 2015 20:01

سرینگر کشمیر اسمبلی میں انجینئر رشید پر قاتلانہ حملہ

سرینگر کشمیر اسمبلی میں انجینئر رشید پر قاتلانہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی اسمبلی میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ کے دوران بھاجپا کے ممبران نے ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید پر ایوان کے اندر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں شدید مارا پیٹا۔ واقعہ کے بعد حزب اختلاف کی زوردار نعرہ بازی سے ایوان کئی منٹوں تک گونجتا رہا۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جذباتی انداز میں انجینئر رشید پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا مذہب اسلام بھی شراب نوشی کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا، تو کیا ہم بھی ان اراکین پر تشدد کرنا شروع کردیں جو اسمبلی میں بھی شراب پیتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سید نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت طلب کی جبکہ ا ن کے کہنے پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایک مرتبہ پھر کھڑے ہوئے اور انہوں نے دو مرتبہ کھلے عام کے بجائے دبے الفاظ میں معافی مانگی تاہم اپوزیشن کے سخت احتجاج کے بعد نائب وزیراعلیٰ نے لفظ معافی کا استعمال کیا۔ ادھر اس معاملے پر قانوں ساز کونسل میں پی ڈی پی کے کئی ممبران نے حزب اختلاف کے ممبران کا دفاع کیا، جس دوران بی جے پی اور پی ڈی پی ممبران کے درمیان تیز کلامی بھی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 489642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش