QR CodeQR Code

جونیجو حکومت ٹوٹنے پر نواز شریف نے ضیاء کا ساتھ دیا، سعد رفیق نے جوش خطابت میں وزیراعظم کو رگڑا لگا دیا

8 Oct 2015 18:11

اسلام ٹائمز: ایک تقریب میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے مسلم لیگ ڈیپو ٹیشن پر ضیاءالحق کو پیش کر دی، ہم سمجھتے تھے مسلم لیگ کو ضیاء اقتدار کی باندی نہیں بننا چاہئے، ہم لوگ جن کے خون میں مسلم لیگ تھی مزاحمت کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے جوش خطابت میں وزیر اعظم نواز شریف کو رگڑا لگا دیا۔ انہوں نے لاہور میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ جب جنرل ضیاء الحق نے جونیجو حکومت توڑی تو نواز شریف نے ضیاء کا ساتھ دیا، ہمارے بڑوں نے مسلم لیگ ڈیپو ٹیشن پر ضیاءالحق کو پیش کر دی، ہم سمجھتے تھے مسلم لیگ کو ضیاء اقتدار کی باندی نہیں بننا چاہئے، ہم لوگ جن کے خون میں مسلم لیگ تھی مزاحمت کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 489643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489643/جونیجو-حکومت-ٹوٹنے-پر-نواز-شریف-نے-ضیاء-کا-ساتھ-دیا-سعد-رفیق-جوش-خطابت-میں-وزیراعظم-کو-رگڑا-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org