QR CodeQR Code

سینکڑوں حجاج کی گمشدگی پر نواز حکومت نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، آغا علی رضوی

8 Oct 2015 20:24

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وہ حرم اللہ کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ سانحہ منٰی کے بعد انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے، وفاقی حکومت کو سانپ سونگھ گیا ہے اور اب تک حجاج کی بازیابی اور زخمی حجاج کے علاج معالجے کے کوئی بھی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ نواز شریف کی سعودی نواز حکومت نے قومی تشخص اور وقار کو نیلام کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ خدا کے مہمانان شہید ہونے والے حجاج کی تدفین مکے میں ہونا انتہائی دلخراش ہے، ان سب کے جسد خاکی کو پاکستان لانا چاہیئے تھا، جو حجاج دفن نہیں ہوئے انہیں پاکستان میں لانے کے لئے حکومت اقدام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں حجاج کی گمشدگی پر نواز حکومت نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور اپنے فکری و معاشی آقا کی خوشنودی کی خاطر پاکستانی قوم کی عزت کو نیلام کرکے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وہ حرم اللہ کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے، انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ دوبارہ حج کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں بلکہ حج کے تمام تر معاملات کو اسلامی ممالک اپنے ہاتھ میں لے لیں، تاکہ آئندہ حرم اللہ کی اہانت اور حجاج کی تذلیل نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 489660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489660/سینکڑوں-حجاج-کی-گمشدگی-پر-نواز-حکومت-نے-چپ-کا-روزہ-رکھا-ہوا-ہے-آغا-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org