0
Thursday 8 Oct 2015 21:04

پی پی رہنماؤں کا آصف علی زرداری پر عدم اعتماد، سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ

پی پی رہنماؤں کا آصف علی زرداری پر عدم اعتماد، سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستانی سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ دیدیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے دبئی اجلاس کی اندرونی کہانی کا کھوج لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آصف زرداری کیخلاف پیپلزپارٹی میں بغاوت ہونے لگی، سینیئر رہنماؤں نے سیاست سے الگ ہونے کا کہہ دیا، چلے ہوئے کارتوسوں کو بلاول سے دور کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ دبئی اجلاس میں موجود ذرائع کے مطابق سینیئر رہنماؤں نے آصف زرداری کو بھرے مجمع میں کھری کھری سنائیں کہ پیپلز پارٹی ان کی تصویر پر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی، وہ سیاست سے دور ہو جائیں تو یہ ان کی پارٹی پر مہربانی ہوگی۔ سینیئر رہنماؤِں نے کہا کہ پارٹی کو پرانے چہروں اور چلے ہوئے کارتوسوں سے پاک کریں، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، امین فہیم وغیرہ بلاول بھٹو سے دور رہیں اور بلاول کی نئی سیاسی ٹیم بنائی جائے، مفاہمت کے جادوگر نے تمام تلخ مشورے سنے، مسکرائے اور بات ٹال گئے۔ سینیئر رہنماوں نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ زرداری صاحب ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے گم سم اور پریشان تھے۔
خبر کا کوڈ : 489679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش