اسلام ٹائمز۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تشویشناک حالت میں ریاض کے ہسپتال ملک فیصل منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ڈاکٹروں نے انتہائی نگہداشت کے وراڈ میں داخل کردیا ہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق العھد نیوز ایجنسی نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود ریاض کے ہسپتال شاہ فیصل میں آئی سی یو میں بھرتی ہے۔ العھد الیمنیہ نے مزید بتایا ہے کہ سعودی بادشاہ کی جسمانی حالت تشویشناک ہے، اس لیے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنا غیرممکن بتایا گیا ہے۔