QR CodeQR Code

ماسکو کی جامع مسجد میں اسلام سے متعلق میوزیم کھل دیا گیا

8 Oct 2015 22:35

اسلام ٹائمز: روسی میڈیا کے مطابق جامع مسجد میں اسلام سے متعلق کھولے گئے میوزیم میں اسلام کے پانچ ارکان، کعبہ مکّہ میں کیوں ہے، قرآن کیوں عربی زبان میں ہے اور اس جیسی دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم جامع مسجد میں اسلام سے متعلق میوزیم کھل گیا، جہاں متعدد نوادرات کی نمائش کے علاوہ اسلام کی بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی، جبکہ میوزیم کے ساتھ یادگار اشیاء کی دکان،کتابوں کی دکان اور حلال غذا کا ریستوران بھی کھولا جائے گا۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم جامع مسجد میں اسلام سے متعلق کھولے گئے میوزیم میں اسلام کے پانچ ارکان، کعبہ مکّہ میں کیوں ہے،  قرآن کیوں عربی زبان میں ہے اور اس جیسی دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ میوزیم دیکھنے آنے والے مسجد کی دہلیز پر جوتے اتار دیا کرینگے اور اندر آنے سے قبل عورتوں کو سر ڈھانپنا ہو گا۔ میوزیم میں دسیوں نوادرات موجود ہیں، جن میں غلاف کعبہ، قرآن کا قدیم قلمی نسخہ، چاندی کی پتریوں پر ساتویں صدی کے قرآن کی عین مین نقول جیسی اشیاء شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیچنیا کے صدر رمضان کی طرف سے تحفے میں دیے گئے موئے مبارک کے رکھنے کیلئے جگہ بھی تیار کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 489703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489703/ماسکو-کی-جامع-مسجد-میں-اسلام-سے-متعلق-میوزیم-کھل-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org