0
Friday 9 Oct 2015 01:44

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مسلم مدارس بند کرنیکا اعلان

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مسلم مدارس بند کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ گذشتہ روز لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کی توپوں کا رخ مسلمانوں کی طرف رہا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں، جنہیں روکنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 489736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش