QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت کی امن و ترقی کی پالیسیوں کے مثبت نتائج نکلے ہیں، میاں نواز شریف

9 Oct 2015 12:07

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعلٰی بلوچستان کیساتھ ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور کسان پیکج کے بلوچستان میں عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلٰی بلوچستان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی امن و ترقی کی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صوبے کی ترقی اور امن و امان کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور کسان پیکج کے بلوچستان میں عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 489739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489739/بلوچستان-حکومت-کی-امن-ترقی-پالیسیوں-کے-مثبت-نتائج-نکلے-ہیں-میاں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org