0
Friday 9 Oct 2015 10:14

پنجاب میں بغیر لائسنس عزاداری کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی

پنجاب میں بغیر لائسنس عزاداری کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی
لاہور سے ابوفجر کی رپورٹ

محکمہ داخلہ پنجاب نے بعض کالعدم تنظیموں کی طرف سے محرم میں دہشتگردی کی اطلاعات پر فوج کی مدد سے محرم کے تمام جلوسوں کے روٹس کے اردگرد سرچ آپریشن پیر سے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ان سرچ آپریشنز میں بائیو میٹرک سسٹم سے لوگوں کی تصدیق کی جائے گی جبکہ صوبے میں بغیر لائسنس محرم کے جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقررہ وقت پر محرم کے جلوس اور مجالس شروع کر کے مقررہ وقت پر ختم کی جائیں گی۔ پنجاب میں 100 سے زائد علمائے کرام پر یکم محرم سے اپنے اضلاع چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ 15 علماء کرام کی نظربندی کے احکامات بھی جاری کر دئیے جائیں گے۔ صوبائی، ڈویژنل، اور ضلعی لیول پر کنٹرول روم یکم محرم سے کام شروع کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلمان خان نے جس ایس او پی کی منظوری دی ہے اس کو جاری کر دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذرائع کے مطابق اطلاعات ملی ہیں کہ محرم کے دوران دہشتگردی کے حملے کئے جا سکتے ہیں، تمام جلوسوں اور مجالس کے اردگرد 4 درجاتی حصار بنایا جائے گا جس میں پہلے فیز میں واک تھرو گیٹس، دوسرے فیز میں سکینر اور تیسرے فیز میں میٹل ڈیٹکیٹر اور چوتھے فیز میں فزیکل سرچ کی جائے گی۔

مسعود الرحمان عثمانی، مولانا عبدالعزیز، خطیب لال مسجد مولانا عبدالسلیم، مولانا نذیر احمد، پروفیسر طالب الرحمان، مولانا سلیمان گل کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے 25 علمائے کرام کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محرم کے لئے فوج کی 75 کمپنیوں کے پنجاب میں تعینات کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھا ہے جس میں لاہور میں 6 کمپنی یکم محرم سے 11 محرم تک، شیخوپورہ میں 2 کمپنی یکم سے 10 محرم تک، قصور 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، ننکانہ صاحب 2 کمپنی 7 سے 10 محرم، راولپنڈی 12 کمپنی یکم سے 10 محرم، اٹک 2 کمپنی 7 سے 10 محرم، جہلم 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، چکوال 4 کمپنی 7 سے 10 محرم، ساہیوال میں 3 کمپنی یکم سے 10 محرم، پاکپتن، بہاولنگر 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، رحیمیار خان 3 کمپنی 1 سے10 محرم، ملتان 3 کمپنی یکم سے 10 محرم، لودھراں 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، وہاڑی 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، ڈی جی خان 2 کمپنی یکم سے 10 محرم، مظفر گڑھ 2 کمپنی 7 سے 10 محرم، لیہ 1 کمپنی 7 سے 10 محرم، گوجرانوالہ 2 کمپنی یکم سے 10 محرم، سیالکوٹ 2 کمپنی 7 سے 10 محرم، نارووال 2 کمپنی 7 سے 10 محرم، سرگودھا 2 کمپنی یکم سے 10 محرم، بھکر 1 کمپنی یکم سے 10 محرم، فیصل آباد 6 کمپنی یکم سے 10 محرم، جھنگ 4 کمپنی یکم سے 10 محرم ، چنیوٹ 1 کمپنی 7 سے 10 محرم تک ڈیمانڈ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 489741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش