QR CodeQR Code

وزارت پانی و بجلی نے صارفین کو خود ہی بجلی چوری پر مجبور کیا ہے، سینیٹر میر کبیر شاہوانی

9 Oct 2015 12:33

اسلام ٹائمز: سینیٹ میں نیپرا کی جانب سے وزارت پانی و بجلی سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ پر بحث کے دوران نیشنل پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں اور صارفین سے لائن لاسز سمیت ہر قسم کے نقصانات کی رقم وصول کی جاتی ہے، جوکہ قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک شخص نے بجلی کا نیا میٹر لگانے کیلئے درخواست دی۔ جب اس کی درخواست منظور ہو گئی اور اس کو میٹر دیدیا گیا تو وہ سائیکل پر میٹر اپنے گھر لے جا رہا تھا۔ جب گھر میں میٹر کو دیکھا تو وہ 23 یونٹ چل چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں وزارت پانی و بجلی نے صارفین کو خود ہی بجلی چوری پر مجبور کیا ہے۔ بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں اور صارفین سے لائن لاسز سمیت ہر قسم کے نقصانات کی رقم وصول کی جاتی ہے، جوکہ قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 489763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489763/وزارت-پانی-بجلی-نے-صارفین-کو-خود-ہی-چوری-پر-مجبور-کیا-ہے-سینیٹر-میر-کبیر-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org