0
Friday 9 Oct 2015 14:44

خیبر پختونخوا کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم کل شروع ہوگی

خیبر پختونخوا کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم کل شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے باعث ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔ تین روزہ پولیو مہم 13 اکتوبر کے بجائے اب کل سے شروع کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی تاریخیں محرم الحرام کی وجہ سے تبدیل کی گئیں ہیں۔ 3 روزہ پولیو مہم 13 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ مہم میں سکیورٹی کیلئے16 کروڑ 20 لاکھ روپے صوبائی حکومت سے مانگ لیے ہیں۔ مہم کے دوران 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہائی رسک اضلاع میں پشاور، بنوں، ٹانک، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، تورغر ہائی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 489784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش