0
Saturday 10 Oct 2015 09:19

فوجی جماؤ اور تشدد کے بل پر کشمیری قوم پشت بہ دیوار، میرواعظ عمر

فوجی جماؤ اور تشدد کے بل پر کشمیری قوم پشت بہ دیوار، میرواعظ عمر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کو بےپناہ فوجی جماؤ کالے قوانین اور طاقت اور تشدد کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کے عمل کو ان کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے جس کے تحت یہاں کے عوام کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹا کر ان کو فروعی مسائل میں الجھانا ہے۔ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں ایسے حالات اور معمولات اٹھائے جا رہے ہیں جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ کشمیر ی عوام کو اصل راستے سے بھٹکایا جائے جب کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ طاقت کے بل پر ہمارے انسانی، سیاسی اور مذہبی حقوق سلب کئے جارہے ہیں اور ہمارے لئے سیاسی مکانیت کو محدود کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حکمران جماعتیں ہوں یا اپوزیشن یہ سب ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے ہیں اور نام نہاد اسمبلی میں بیٹھ کر گاؤ کشی کے معاملے پر شور اٹھانے والوں نے کبھی یہاں کے عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم یا فوجی جماؤ اور کالے قوانین کے خاتمے کیلئے کبھی کوئی بات نہیں کی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک مسئلہ کشمیر کی سیاسی متنازعہ حیثیت کو نظر انداز نہیں کر سکتا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت پاکستان اور کشمیری عوام کے مابین ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 489813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش