QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم پارلیمانی سیکرٹری مقرر

9 Oct 2015 22:20

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق منحرف ایم پی اے کی وزیراعلیٰ کے ساتھ صلح ہوگئی ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے، تاحال انہیں محکمہ تفویض نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا۔ اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔  جاوید نسیم کو وزیراعلیٰ سے اختلافات اور پارٹی سے انحراف کرنے کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالا گیا تھا۔ تاہم آج اچانک جاوید نسیم کو پارلیمانی سیکرٹری بنا دیا گیا، جس کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق منحرف ایم پی اے کی وزیراعلیٰ کے ساتھ صلح ہوگئی ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے، تاحال انہیں محکمہ تفویض نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 489853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489853/پی-ٹی-ا-ئی-کے-منحرف-ایم-اے-جاوید-نسیم-پارلیمانی-سیکرٹری-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org