QR CodeQR Code

ٹیکسلا،دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام،بھاری اسلحہ سمیت 2 دہشت گرد گرفتار

3 Jan 2011 18:21

اسلام ٹائمز:دونوں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بارود اور دیگر مواد واہ کینٹ کے رہائشی گوہر خان سے خریدا تھا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پولیس کا معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ وحدت کالونی میں رہائش پذیر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن وہ اپنی شناخت نہ کرواسکے جس پر پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا،جس میں 100 ڈیٹونیٹرز ،800 بارودی پیکٹس، بارودی جیکٹس میں استعمال ہونے والی تاریں اور دیگر مواد شامل ہے۔ پولیس نے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بارودی مواد اسلام آباد اور راولپنڈی میں کاروائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے،جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا کے قریب بارود سے بھری گاڑی قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈی ایس پی ٹیکسلا راجہ طیفور نے آج نیوز کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر مہران گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اسکے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں بارود موجود تھا۔پولیس نے گاڑی میں موجود دونوں افراد اظہر محمود اور صفدر کو گرفتار کر کے انکی اطلاع پر بڈھانہ گاوٴں میں چھاپہ مار کر دو ہزار ڈیٹونیٹر،چار ہزار آٹھ سو فٹ تار، ایک سو پچاس کلو گرام بارود بھی قبضہ میں لے لیا جو کہ دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔دونوں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بارود اور دیگر مواد واہ کینٹ کے رہائشی گوہر خان سے خریدا تھا۔ادھر حساس ادارے کے بم دسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا جبکہ ملزمان سے ان کے نیٹ ورک کی گرفتاری کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 49008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/49008/ٹیکسلا-دہشت-گردی-کی-بڑی-کارروائی-ناکام-بھاری-اسلحہ-سمیت-2-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org