QR CodeQR Code

گلگت، چلاس میں پولیس کانسٹیبل کی 49 سیٹوں کیلئے 1785 اُمیدوار میدان میں کود پڑے

10 Oct 2015 18:43

اسلام ٹائمز: اس سلسلے میں ایس پی دیامر نے بھرتیاں صاف اور شفاف انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دیامر چلاس میں پولیس بھرتیاں میرٹ پر ہونگی، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیس کانسٹیبل کی 49 سیٹوں کیلئے 1785 اُمیدوار میدان میں کود پڑے۔ جمعہ کے روز صبح 9 بجے چلاس ائیر پورٹ پر بھرتیاں شروع کرنے کیلئے اُمیدواروں سے دوڑ کرا لیا گیا اور ساتھ ساتھ پیمائش کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا۔ دوڑ میں مقررہ وقت پر مسافت پوری نہ کر سکنے والے امیدوار اور مطلوبہ قد سے کم قد کے حامل امیدوران کو گھر کی راہ دکھا دی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ایس پی دیامر نے بھرتیاں صاف اور شفاف انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دیامر چلاس میں پولیس بھرتیاں میرٹ پر ہونگی، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 490093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490093/گلگت-چلاس-میں-پولیس-کانسٹیبل-کی-49-سیٹوں-کیلئے-1785-ا-میدوار-میدان-کود-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org