0
Saturday 10 Oct 2015 19:11

گلگت ہنزہ میں عالمی ہفتہ خلاء کی مناسبت سے منعقدہ تقریب آج اختتام پذیر

گلگت ہنزہ میں عالمی ہفتہ خلاء کی مناسبت سے منعقدہ تقریب آج اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔  گلگت ہنزہ میں عالمی ہفتہ خلا کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کی اختتامی تقریب ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ثوبیہ مقدم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول سالانہ اکتوبر میں ان تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔ تقریبات کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری اور واٹر راکٹ لانچنگ کے علاوہ خلا سے متعلق مصوری کا بھی مقابلہ ہوتا ہے اور بچوں میں خلا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ان تقریبات کو رنگا رنگ پروگراموں کے ذریعے لوگوں کیلئے نہایت دلچسپ بنایا گیا تھا جن میں ڈرامے، ثقافتی رقص، بچوں کے درمیان رسہ کشی کے علاوہ تقریری و مصوری کے مقابلے شامل تھے۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کیلئے سپارکو کی طرفسے خلائی دوربینوں کے علاوہ دیگر قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت اور امور نوجواناں ثوبیہ مقدم نے کہا کہ میں جنت نظیر ہنزہ میں آکر نہایت خوشی محسوس کرتی ہوں انشااللہ اگلے سال ہم ملکر اس پروگرام کو اور بھی شاندار طریقے سے منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 490101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش