QR CodeQR Code

چین، گیس سلنڈر دھماکے میں 17 افراد ہلاک

10 Oct 2015 19:17

اسلام ٹائمز: مشرقی صوبے آن ہوئی میں گیس سلنڈر دھماکے کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ریسٹورنٹ میں دوپہر کے کھانے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے فوری بعد آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کا واقعہ چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے شہر ووہو کے ایک چھوٹے ریسٹورنٹ میں دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا۔ واقعے کا نشانہ بننے والے ریسٹورنٹ کے قریب واقع ایک دوسرے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے کارکن نے بتایا کہ اس علاقے میں دیگر کئی چھوٹے ریسٹورنٹس موجود ہیں، لیکن سلنڈر پھٹنے کا واقعہ صرف اسی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جب آگ لگی تو دوسرے ریسٹورنٹس میں موجود لوگوں نے آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسے بجھانے میں وقت لگا۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ کئی افراد ریسٹورنٹ کے اندر پھنس کر رہ گئے، جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 490102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490102/چین-گیس-سلنڈر-دھماکے-میں-17-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org