QR CodeQR Code

لاہور الیکشن، عمران خان نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم پر عدم اعتماد کر دیا

10 Oct 2015 20:15

اسلام ٹائمز: عمران خان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ایاز سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا جائے تاکہ شفاف الیکشن ممکن ہو سکیں۔ انہوں نے اپنے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور پولیس کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کروانے کا منصوبہ بنا چکی ہے، اس لئے ایسے افسران پر کڑی نظر رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کی پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیساتھ رشتہ داری ہے جس کے باعث این اے 122 اور پی پی 147 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں رانا ایاز سلیم اثرانداز ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ایاز سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا جائے تاکہ شفاف الیکشن ممکن ہو سکیں۔ انہوں نے اپنے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور پولیس کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کروانے کا منصوبہ بنا چکی ہے، اس لئے ایسے افسران پر کڑی نظر رکھی جائے۔ دوسری جانب ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا بھانجا ہے، اور حالیہ الیکشن کیلئے رانا ثناء اللہ نے ایاز سلیم سے متعدد بار رابطہ کیا ہے اور اسے ہدایات جاری کی ہیں، خدشہ ہے کہ ایاز سلیم کو وزیر قانون سے ملنے والی ہدایات میں دھاندلی کی ہی بات کی گئی ہو۔


خبر کا کوڈ: 490114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490114/لاہور-الیکشن-عمران-خان-نے-ایس-پی-انویسٹی-گیشن-رانا-ایاز-سلیم-پر-عدم-اعتماد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org