QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے پیرآباد سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

10 Oct 2015 23:14

اسلام ٹائمز: گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 490153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490153/کراچی-کے-علاقے-پیرا-باد-سے-کالعدم-تنظیم-کا-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org