0
Sunday 11 Oct 2015 15:55

بلدیاتی انتخابات کروانا حکومت کی آئینی و دستوری ذمہ داری ہے ، میاں اسلم

بلدیاتی انتخابات کروانا حکومت کی آئینی و دستوری ذمہ داری ہے ، میاں اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں یوتھ، لیبر، خواتین کونسلرز کا بالواسطہ انتخاب کا حکومتی فیصلہ دھاندلی کا آغاز ہے اس کے باوجود جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور یہ ایک قوت بن کر اُبھرے گی۔ عوام لوٹ مار کرنے اور مفاد پرست ٹولے کے لوگوں کو مسترد کر کے دیانتدار، باصلاحیت اور قدوت کا جذبہ رکھنے والوں کو منتخب کریں گے۔ ان خیالات اظہار میاں محمد اسلم نے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف اخوانی، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، شیخ محمد فاروق، میڈیا ایڈوائزر کنور محمد صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا حکومت کی آئینی و دستوری ذمہ داری ہے مگر پنجاب اور سندھ حکومت انتخابات کروانے کیلئے تیار نہیں۔ سپریم کورٹ کے دبائو پر بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری اور حقیقی جمہوریت ہے مگر حکمران اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ڈسٹرکٹ سٹی اور یوسی کی سطح تک اختیارات کو منتقل کئے بغیر ملک میں اتحاد، یکجہتی اور تعمیر وترقی کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے۔ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کئے جائے۔ انتخابات منصفانہ اور فری اینڈ فیئر کروائے جائیں۔ بجٹ صوبائی حکومت کی بجائے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یوسی گورنمنٹ کو فنڈز اپنے اپنے حلقوں میں دیئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کوئی درخشاں روایت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ کا اختیار ضلعی جماعت کو دیا گیا ہے وہ اپنے حالات کے مطابق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری انقلابی و اسلامی جماعت ہے جس میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے مشاورت کے ذریعے میرٹ پر کئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 490332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش