0
Sunday 11 Oct 2015 21:44

سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی، آر پی او سرگودہا

سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی، آر پی او سرگودہا
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں محرم الحرام کے انتظامات کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ بھکر سمیت سرگودھا ریجن کے تمام اضلاع میں محرم الحرام کیلئے علمائے کرام و اکابرین، امن کمیٹیوں کے اراکین، محرم کے جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور انجمن ہائے تاجران کی تجاویز و مشاورت سے مربوط و مستحکم سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کی کڑی نگرانی کی حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔ بھکر میں آر پی او سرگودہا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مقامی انتظامیہ کے علاوہ ضلع بھر کے علمائے کرام و مذہبی اکابرین، سینیٹر ظفراﷲ ڈھانڈلہ، ایم پی ایز غضنفر چھینہ، عامر عنایت شہانی، احمد مستجاب کرامت و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 490404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش