0
Sunday 11 Oct 2015 21:54

پاک فوج کے اقدام کے بعد ہر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ تصور کرنے لگا ہے، سعید اکبر نوانی

پاک فوج کے اقدام کے بعد ہر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ تصور کرنے لگا ہے، سعید اکبر نوانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن بھکر کے رہنما سعید اکبر خان نوانی نے دریا خان میں کارکنوں کے اجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر فرقہ وارانہ منافرت پھیلا کر بھکر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 30 سالہ دور اقتدار میں ضلع میں ہر سو امن تھا۔ ضرب عضب کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے اقدام کے بعد ہر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ تصور کرنے لگا ہے، جبکہ اس سے قبل عوام ملک چھوڑنے پر مجبور تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کاوشوں سے ملک میں امن قائم ہو گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 490408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش