0
Monday 12 Oct 2015 20:06

حج انتظام میں دیگر مسلم ممالک کو ہرگز شریک نہیں کرینگے، ترکی الفیصل

حج انتظام میں دیگر مسلم ممالک کو ہرگز شریک نہیں کرینگے، ترکی الفیصل
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے حج کے انتظام میں دیگر مسلم ممالک کو شریک کرنے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حج انتظامات کو ’’خود مختاری اور استحقاق‘‘ کا معاملہ سمجھتا ہے۔ ابو ظہبی میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ہم نے بیماریوں اور نامناسب رہائش کی سہولیات جیسے نامساعد حالات میں بھی کئی برسوں تک حج کا انتظام کیا ہے۔ مکہ کے لوگ اس علاقے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ حق آپ مکہ کے لوگوں سے نہیں لے سکتے۔

شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات اور حج کی نگرانی سعودی عرب کے لیے خود مختاری اور استحقاق کا معاملہ ہے۔ ہم اپنا استحقاق اور خادمین حرمین شریفین کا امتیاز کسی صورت جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران سانحہ منیٰ سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 490624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش