0
Tuesday 13 Oct 2015 01:20

محرم کے دوران قیام امن کیلئے علماء کرام اور اسلام آباد انتظامیہ میں ضابطہ اخلاق پر اتفاق

محرم کے دوران قیام امن کیلئے علماء کرام اور اسلام آباد انتظامیہ میں ضابطہ اخلاق پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت میں قیام امن کیلئے علماء کرام اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان ضابطہ اخلاق کی پابندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت لاوڈ اسپیکر کے قانون پر عمل درآمد جبکہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے اقدامات کی نفی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن مشتاق کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام نے شرکت کی، اجلاس میں طرفین نے اتفاق کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام میں بھائی چارے، محبت اور رواداری کی فضا قائم رکھی جائے گی، حسب ضابطہ اذان اور خطبات جمعہ کے علاوہ امام بارگاہوں اور مساجد میں بیرونی لاوڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوگا۔ لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ طرفین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطبہ جمعہ کے واعظ میں باہمی محبت، اتفاق و یگانگت کا درس دیا جائے گا، خطبات اور مجالس میں تمام قابل قدر ہستیوں کی ذات اقدس کا احترام کیا جائے گا۔ مساجد، امام بارگاہوں کے اندر و باہر مذہبی منافرت پوسٹر چسپاں نہیں ہوں گے۔ اجتماعات میں فرقہ واریت کی نفی کی جائے گی۔ مساجد امام بارگاہوں کی دیواروں پر مذہبی منافرت پر مبنی تحریر کو مٹا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 490665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش