QR CodeQR Code

محرم الحرام میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار ڈی سی اوز کے سپرد

13 Oct 2015 08:04

اسلام ٹائمز: ہوم ڈیپارٹمنٹ یوم عاشور پر موبائل فون کو بند کرنے کا فیصلہ مختلف رپوٹس کی روشنی میں کرے گا تاہم حساس مقامات پر محرم کے جلوسوں کے دوران موبائل جیمر لگائے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر ڈبل سواری کی پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار متعلقہ ڈی سی اوز کو دے دیا ہے کہ وہ خود اپنے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کے مطابق پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کریں گے۔ تاہم فیصلے سے پہلے ان کو محکمہ داخلہ سے اجازت لینا پڑے گی۔ اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ یوم عاشور پر موبائل فون کو بند کرنے کا فیصلہ مختلف رپوٹس کی روشنی میں کرے گا تاہم حساس مقامات پر محرم کے جلوسوں کے دوران موبائل جیمر لگائے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر ڈبل سواری کی پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے ذرائع کے مطابق 10 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں امکان ہے نویں اور دسویں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔دوسری جانب ڈی سی اوز کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنے طور پر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی ایس او پی جاری نہیں کیا جائے گا، ڈی پی اوز با اختیار ہوں گے کہ وہ کس انداز میں امن و امان یقینی بنا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 490693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490693/محرم-الحرام-میں-موٹرسائیکل-پر-ڈبل-سواری-پابندی-کا-اختیار-ڈی-سی-اوز-کے-سپرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org