0
Tuesday 13 Oct 2015 08:34

ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کی گئی، جائزہ لے رہے ہیں، جہانگیر ترین

ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کی گئی، جائزہ لے رہے ہیں، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے حلقہ 122 کے باضابطہ سرکاری نتائج آنے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں ہزاروں ووٹ دوسرے حلقوں میں تبدیل کئے گئے،  جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں پری پول دھاندلی ہوئی ہے، ہمارا پنجاب، وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، ایل ڈی اے، واسا اور ریلوے سے مقابلہ تھا، کبھی ایسا نہیں دیکھا کسی حلقے میں ایم این اے ایک پارٹی کا ہو اور نیچے دونوں ایم پی اے دوسری پارٹی کے ہوں۔ ن لیگ کی جیت پر انہوں نے کہا پہلے وہ 9 ہزار سے جیتے تھے اب 3 ہزار پر آ گئے ہیں، ہمارے حوصلے پسپا نہیں ہوئے، ہم لوگ خوش ہیں، ووٹر کا شکریہ، بلدیاتی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے، لاہور اب اکیلے ن لیگ کا نہیں کیونکہ اب پی ٹی آئی موجود ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں گھپلے ہوئے ہیں، تحریک انصاف آج سے ہی 2013ء کی ووٹر لسٹوں اور ضمنی انتخاب کی ووٹر لسٹوں کا تقابلی جائزہ لے گی اور جلد ہی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تقابلی جائزے میں اگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی تو پھر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 490699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش