QR CodeQR Code

دہشتگرد ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے محرم میں کارروائیاں ہوسکتی ہیں، سندھ پولیس

13 Oct 2015 10:01

اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ اہم اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو محرم الحرام میں آپریشن جاری رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی، جبکہ 8، 9، 10 محرم الحرام کو کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام نے اپنی بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے محرم الحرام میں شرپسند کارروائیاں کرسکتے ہیں، اس لئے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی، اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو محرم الحرام میں آپریشن جاری رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران 8، 9، 10 محرم الحرام کو کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 490707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490707/دہشتگرد-ملک-اسحاق-اور-عثمان-کے-قتل-کا-بدلہ-لینے-کیلئے-محرم-میں-کارروائیاں-ہوسکتی-ہیں-سندھ-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org