QR CodeQR Code

سدھیندر کلکرنی پر شیو سینا کا حملہ ناقابل برداشت، مفتی سعید

13 Oct 2015 20:20

اسلام ٹائمز: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمدد قصوری کی کتاب ’’نائیدر اے ہاک نار آئی ڈو‘‘ کی رسم رونمائی کے منتظم سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر سیاہی پوت دینے کی شیوسینا کے کارکنوں کی حرکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کسی کو بھارت میں اجازت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے کارکنوں کی کارروائی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ نازیبا اور ناقابل برداشت حرکتیں کرنے سے وہ ملک پر اثر انداز ہونگے وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمدد قصوری کی کتاب ’’نائیدر اے ہاک نار آئی ڈو‘‘ کی رسم رونمائی کے منتظم سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر سیاہی پوت دینے کی شیوسینا کے کارکنوں کی حرکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کسی کو بھارت میں اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کلکرنی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی کارروائیاں انجام دے کر ملک کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی دنیاں میں رہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی و مہاراشٹر کی حکومت پر زور دیا کہ کلکرنی کے ساتھ پیش آئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 490866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490866/سدھیندر-کلکرنی-پر-شیو-سینا-کا-حملہ-ناقابل-برداشت-مفتی-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org