QR CodeQR Code

تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان افغان طالبان کی مدد ختم کرے، عبداللہ عبداللہ

13 Oct 2015 20:17

اسلام ٹائمز: عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ڈیورنڈر لائن کے قریبی علاقوں میں افغان فورسز کے بڑے آپریشن میں بڑی تعداد میں طالبان کی بڑی تعداد کے مارے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کو اب بھی پاکستان کے اندر سے مدد مل رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ نے پاکستان سے افغانستان میں طالبان کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے وزرا کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اب بھی پاکستان کے اندر سے مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں لڑنے والے جنگجوﺅں کیخلاف کارروائیوں میں اسلام آباد کے اخلاص پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈر لائن کے قریبی علاقوں میں افغان فورسز کے بڑے آپریشن میں بڑی تعداد میں طالبان کی بڑی تعداد کے مارے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کو اب بھی پاکستان کے اندر سے مدد مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیورنڈ لائن کے قریبی علاقوں میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 150 جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے افغان مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کیلئے پاکستان کو باغی گروپوں کی مدد کو ختم کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بیان افغان امن مذاکرات کو بحال کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 490870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/490870/تعلقات-میں-بہتری-کیلئے-پاکستان-افغان-طالبان-کی-مدد-ختم-کرے-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org