0
Tuesday 13 Oct 2015 20:36

آرمی چیف کی ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں، دفاع سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں، دفاع سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سپہ سالار نے ترکی میں سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ برادر ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ آرمی چیف نے دورہ ترکی کا دوسرا دن بھی مصروف گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ ترکی میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو سے الگ الگ ملاقات کی۔ ترک رہنماؤں نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ آرمی چیف نے ترک صدر اور وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ترکی کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے ترک وزیردفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 490874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش