0
Thursday 15 Oct 2015 22:18

محرم میں معاہدہ کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی ہو گی، ذوالفقارحمید

محرم میں معاہدہ کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی ہو گی، ذوالفقارحمید
اسلام ٹائمز۔ آر پی او سرگودہا ذوالفقار حمید ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران امن کمیٹی ہمہ وقت مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ رہیں گے۔ ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید کا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی جدت اور تنوع کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فریق معاہدہ سے ہٹے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔انہوں نے ممبران ا من کمیٹی کو محرم الحرام کے دوران فوٹو کے ساتھ سکیورٹی کارڈ ایشو کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ میٹنگ میں ڈی پی او سرگودہا کے علاوہ قاری وقار احمد عثمانی، مولانا احمد علی ندیم، ملک ضیاءالحق، ریاست علی فیروزی، پیر محمد جاوید قادری اور عبداﷲ سعید ہاشمی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 490971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش