QR CodeQR Code

امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کی دھمکی دینے پر طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا

14 Oct 2015 15:33

اسلام ٹائمز: پولیس نے ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا کے کیمپس میں اس کارروائی کی دھمکی دینے والی طالبہ کی شناخت 21 سالہ ایملی ساکا موتو کے طور پر ظاہر کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر یہ دھمکی آمیز پیغام تحریر کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست جارجیا کی ایک یونیورسٹی میں مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کی دھمکی دینے والی ایک طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا کے کیمپس میں اس کارروائی کی دھمکی دینے والی طالبہ کی شناخت 21 سالہ ایملی ساکا موتو کے طور پر ظاہر کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر یہ دھمکی آمیز پیغام تحریر کیا تھا۔ میں کل اسکول میں فائرنگ کروں گی، اپنے اپنے کمروں میں رہنا جو کھلی جگہ پر ہوں گے وہ پہلے نشانہ بنیں گے۔ پولیس نے پیغام کے محرکات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ یہ دھمکی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاری کا واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب دو ہفتے قبل ہی اوریگن کے ایک کالج میں فائرنگ سے آٹھ طلبا اور ایک تربیت کار کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 491078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491078/امریکا-کی-یونیورسٹی-میں-فائرنگ-دھمکی-دینے-پر-طالبہ-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org