QR CodeQR Code

بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے جاری، سیکیورٹی فورسز کا تشدد

14 Oct 2015 15:36

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق سیاسی قیدیوں کے حمایت میں ہونے والا پرامن مظاہرہ اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گیا جب شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال شروع کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں۔ دارالحکومت منامہ کے نواحی علاقے سترہ ٹائون میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ ملک بھر کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق سیاسی قیدیوں کے حمایت میں ہونے والا پرامن مظاہرہ اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گیا جب شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال شروع کیا۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں متعدد پرامن مظاہرین زخمی ہوگئے۔ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں نصب عزاداری کے پرچم اور بینرز بھی اکھاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے بحرین کے عوام میں حکومت کے خلاف زبردست اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 491079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491079/بحرین-میں-آمریت-کے-خلاف-مظاہرے-جاری-سیکیورٹی-فورسز-کا-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org