QR CodeQR Code

دہشتگردی سے بچنے کے لئے محرم الحرام میں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، علامہ اسد اقبال زیدی

14 Oct 2015 16:12

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے عزاداری کے حوالے سے لاڑکانہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نساسک اور ٹی ایم اوز عشرہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی روشنی کا بندوبست کریں، عزاداروں کو سہولیات دے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تخریب کاری اور دہشتگردی کے کسی بھی واقعات سے بچنے کے لیے عشرہ محرم الحرام میں رات کے اوقات میں عزاداری اور مجالس کے پروگراموں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں کے پرمٹ اور لائسنس کی شرط کو عائد کرنے کی مذمت کرتے ہیں، عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید اسد زیدی نے عزاداری کے حوالے سے لاڑکانہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نساسک اور ٹی ایم اوز عشرہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور روشنی کا بندوبست کریں، عزاداروں کو سہولیات دے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع لاڑکانہ کے صدر علامہ مشتاق مشہدی، ذوالفقار مگسی، محرم سانگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 491091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491091/دہشتگردی-سے-بچنے-کے-لئے-محرم-الحرام-میں-رات-اوقات-لوڈشیڈنگ-نہ-کی-جائے-علامہ-اسد-اقبال-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org