QR CodeQR Code

کوئٹہ میں یکم محرم سے عاشورہ تک دفعہ 144 عائد کرنیکا فیصلہ

14 Oct 2015 19:54

اسلام ٹائمز: سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیمطابق محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں پولیس، بی سی اور لیویز کے چھ ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ ایف سی کی 32 پلاٹون بھی تعینات ہوں گی۔ محرم میں پاک فوج کے تین بٹالین فوجی اہلکار اسٹنڈ بائی رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ شہر میں یکم محرم سے عاشورہ تک دفعہ 144 عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں پولیس، ایف سی، پاک فوج کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔ اس حوالے سے سات سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔ محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں پولیس، بی سی اور لیویز کے چھ ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایف سی کی 32 پلاٹون بھی تعینات ہوں گی۔ محرم میں پاک فوج کے تین بٹالین فوجی اہلکار اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ اس دوران شہر کے پانچوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل سروس کی بندش کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے کوئٹہ کی انیس امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 491165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491165/کوئٹہ-میں-یکم-محرم-سے-عاشورہ-تک-دفعہ-144-عائد-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org