QR CodeQR Code

کوئٹہ، زائرین کا حکومت و انتظامیہ کی نااہلی کیخلاف احتجاجی دھرنا

14 Oct 2015 20:08

اسلام ٹائمز: ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس امتیاز شاہ نے زائرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اطمینان بخش سکیورٹی کے انتظامات کے بعد انہیں ایران کے مقدس مقامات کی زیارتوں کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایران جانے کی اجازت نہ ملنے پر سینکڑوں زائرین نے 6 گھنٹوں تک مغربی بائی پاس پہ دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدارروڈ سے 87 بسوں پر سوار 4 ہزار 700 زائرین کا قافلہ ایران کیلئے روانہ ہوا۔ جب یہ قافلہ مغربی بائی پاس پر پہنچا تو انتظامیہ نے 35 بسوں کو ایران جانے کی اجازت دیدی اور باقی بسوں کو نام نہاد سیکورٹی رسک کی بناء پر روک لیا۔ جس پر سینکڑوں مرد و خواتین زائرین نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیا اور سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ یہ دھرنا چھ گھنٹے تک جاری رہا، بعدازاں ڈی آئی جی پولیس امتیاز شاہ نے زائرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اطمینان بخش سکیورٹی کے انتظامات کے بعد انہیں ایران کے مقدس مقامات کی زیارتوں کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔ جس پر تمام زائرین منتشر ہوگئے، جنہیں پولیس کی سخت سکیورٹی میں واپس علمدار روڈ منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 491167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491167/کوئٹہ-زائرین-کا-حکومت-انتظامیہ-کی-نااہلی-کیخلاف-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org