10
0
Wednesday 14 Oct 2015 22:06

بلتستان کے نامور عالم دین، ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی

بلتستان کے نامور عالم دین، ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے نامور عالم دین، بلند پایہ خطیب، عالم مبارز حجت الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی سانحہ منٰی میں شہادت کی تصدیق ہوگئی، انکے جسد خاکی کی تدفین کل سعودی عرب میں ہوئی۔ خانوادہ شہید کو انکی شہادت کی اطلاع دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال دوران حج سعودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے سبب پیش آنے والے دلخراش سانحے میں بلتستان کے سات حجاج گمشدہ تھے، ان میں ایک شیخ غلام محمد فخرالدین بھی شامل تھے۔ گذشتہ روز ایک کنٹینر سے علامہ موصوف کی لاش اتارنے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کی سعودی عرب میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔ علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ان دنوں وہ مجلس وحدت مسلمین قم کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ انکی شہادت کے بعد بلتستان میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے پر کرنا آسان نہیں۔ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخراالدین نے رواں سال 28 جنوری کو المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے اپنے تحقیقی تھیسز کا کامیاب دفاع مکمل کرنے کے بعد قرآنیات میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ موصوف کو اس مقالے کی نہایت عالمانہ تکمیل پر ساڑھے اٹھانوے فیصد نمبر دیئے گئے اور وہ المصطفٰی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے بلتستان کے چوتھے دانشور تھے۔
خبر کا کوڈ : 491182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یا اللہ یہ کیا دیکھ رہا ہوں؟
Pakistan
اس نقصان کا اندازہ شاید اہل بلتستان کو نہ ہو کہ کتنی بڑی شخصیت اور کتنا بڑا سرمایہ تھے۔ انکا شمار حوزہ علمیہ قم میں پاکستان کی دس نامور علمی شخصیات میں ہوتا تھا۔۔۔ لعن اللہ سعودیہ۔۔
Pakistan
bhoot afsosnak khbr he.
Rabab Zeeshan
United States
Innalillah e wa inna ilaih e raajeoon
Buhat bara nuqsan hoaa
PERWARDIGAR jawar e Masoomeen a.s main maqam aata farmaay.
Or zalimo ko kaifar e kirdar py puhnchaay
محمد علي شريفي
ہائے اس خبر سے هم پر قيامت ٹوٹ پڑی، ايک مجاهد، مبارز، بابصيرت، نڈر اور شفيق دوست سے محروم هوگئے۔
Iran, Islamic Republic of
khuda lanat kry al saood, yahood par
saqlain naqvi
Pakistan
زندگی میں بہت کم ایسی اموات ہوئی ہیں جن پر مجھے رونا آیا ہے، قبلہ فخرالدین شہید نے ہمیں رُلا دیا، گو کہ میں کم عمر ہوں لیکن آغا نے مجھے ہمیشہ بھائی کا درجہ دیا ،
خداوند متعال عباس بھائی اور اُن کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے، آغا کے تمام شاگردان اور دوست احباب کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔
Pakistan
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
اختر عباس
Pakistan
دل پھٹا جا رہا ہے، نہیں معلوم اس موقع پر انسان کو کیا کہنا چاہیے۔۔۔ بلتستان کے نظریاتی اور نہضتی طبقے 20 سالوں سے جس کے انتظار میں رہے، آخر کار انہوں نے واپس بلتستان آنے کا عندیہ بھی دے دیا تھا اور عالم مجاہد آغا علی رضوی کے ساتھ ہم رکاب ہو کر کندھے سے کندھا ملا کر ملت کو منظم کرنے تھے،،، لیکن ۔۔۔آج آغا علی رضوی کی کمر ٹوٹ گئی۔۔۔ نظریاتی جوان یتیم ہوگئے۔۔۔ آج آغا علی رضوی جیسے مضبوط انسان کو دھاڑیں مار مار کر روتے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کون اس دنیا سے گیا۔۔۔ تف ایسی دنیا پر ۔۔۔لعنت اسکی رنگینیوں پر۔۔
Pakistan
اہلیان بلتستان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
ہماری پیشکش