0
Thursday 15 Oct 2015 12:36

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں تحریک طالبان سواتی گروپ ملوث ہے

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں تحریک طالبان سواتی گروپ ملوث ہے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ کچھ عرصے سے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ ملوث ہے، اس گروپ میں شامل 3 دہشتگرد خالد، محمد عثمان اور محمد علی گرفتار کئے جا چکے ہیں، تاہم پولیس اہلکاروں پر حملوں کا مرکزی دہشتگرد بلال پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہے، اسی کے پاس وہ نائن ایم ایم پستول ہے، جس سے وہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرتا ہے، دہشتگرد بلال کی گرفتاری کیلئے پولیس نے گزشتہ رات اس کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے، لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 3 سے 5 ہزار روپے میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرتے تھے، اس گروہ کے تمام دہشتگرد پی آئی بی کالونی اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے ہی بھتہ نہ دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدے دار احسان علی دانش کو عزیز بھٹی پارک کے سامنے 9 فروری کو قتل کیا تھا، گروہ کے مفرور دہشتگردوں نے ہی اکتوبر کو نیو ٹاؤن تھانے کے 2 سپاہیوں کو قتل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 491333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش