0
Thursday 15 Oct 2015 16:03

سانحہ صفورا کیس میں سندھ حکومت کی لاپراوہی سامنے آگئی

سانحہ صفورا کیس میں سندھ حکومت کی لاپراوہی سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ صفورا کیس میں سندھ حکومت کی لاپراوہی سامنے آگئی، سیکورٹی اور فیس کی عدم فراہی پر اسپیشل پراسیکوٹر نے ہائی پروفائل کیس کی پیروی نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کیس میں سرکاری پراسیکیوٹر خان محمد برڑو کو سندھ حکومت کی طرف سے سیکورٹی ملی اور نہ ہی ہائی پروفائل کیس کا معاوضہ، جبکہ سانحہ صفورا کیس کے علاوہ خان محمد برڑو صحافی ولی خان بابر قتل کیس اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات میں بھی حکومتی پراسیکیوٹر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردہ ایک درخواست میں سرکاری پراسیکیوٹر نے سیکورٹی اور معاوضہ فراہم نہ کرنے کی شکایت کی۔ خان محمد برڑو کو وزارت قانون سندھ کی طرف سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف قائم دہشت گردی کے مقدمات کا 20 لاکھ روپے معاوضہ بھی تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ سانحہ صفورا میں حکومت کی جانب سے کیس کی پیروی پر خان محمد برڑو نے سندھ حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 491388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش