QR CodeQR Code

بلوچستان میں امن سے متعلق جنرل ناصر جنجوعہ کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا، نواز شریف

15 Oct 2015 20:20

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سابق کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن سے متعلق آپکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جب سے آُپ نے بطور کمانڈر فرائض سنبھالے تو بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں بلوچستان کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ (ر) جنرل ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انکی عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن سے متعلق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جب سے آپ نے بطور کمانڈر فرائض سنبھالے تو بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 491433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491433/بلوچستان-میں-امن-سے-متعلق-جنرل-ناصر-جنجوعہ-کی-کاوشوں-کو-یاد-رکھا-جائے-گا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org