QR CodeQR Code

کوئٹہ ائیر پورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک کا افتتاح

15 Oct 2015 20:31

اسلام ٹائمز: میڈیا رپوٹس کے مطابق سمندر پار رہنے والے پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، جو ملک کو کثیر زرمبادلہ کما کر بھجتے ہیں۔ اس لئے انکی سہولت کیلئے ملک کے ائیر پورٹس پر ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں، تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے چار ائیر پورٹس کے بعد کوئٹہ ائیر پورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ون ونڈو سہولیاتی ڈسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈیسک کی افتتاحی تقریب کوئٹہ ائیر پورٹ پر منعقد ہوئی، جسکے مہمان خصوصی وفاقی متحسب کے مشیر اور اور گریونینس کمشنر برائے بیرون ملک پاکستانی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر پار رہنے والے پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، جو ملک کو کثیر زرمبادلہ کما کر بھجتے ہیں۔ اس لئے انکی سہولت کے لئے ملک کے ائیر پورٹس پر ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں۔ تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 491435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491435/کوئٹہ-ائیر-پورٹ-پر-سمندر-پار-پاکستانیوں-کیلئے-ون-ونڈو-سہولیاتی-ڈیسک-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org