0
Friday 16 Oct 2015 01:19

الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈھیل دے دی

الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈھیل دے دی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈھیل دے دی۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی معطلی کا نوٹی فیکشن جمعرات کو جاری ہونا تھا جو تاحال نہیں ہوا۔ ساڑھے تین سو سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ قانون کے مطابق تیس ستمبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر اسمبلی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹی فکشن جمعرات کو جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 491458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش