0
Friday 16 Oct 2015 20:36

خوشاب میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

خوشاب میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجالس اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع خوشاب میں 813 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ مجالس کے ساتھ ساتھ 199 جلوسوں کی حفاظت کیلئے 483 پولیس اہلکار خدمات انجام دینگے۔ ضلع خوشاب کے پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع خوشاب کے مختلف مقامات پر منعقد ہونیوالی 813 مجالس عزاء اور 199ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ مجالس عزا اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے 5 سیکٹرز اور 9 سب سیکٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران 6 ڈی ایس پی، 15انسپکٹر، 36سب انسپکٹر، 44 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 53 ہیڈ کانسٹیبلان، 329 کانسٹیبلان کے علاوہ 117 قومی رضا کار بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کی 46 جونوں پر مشتمل دو کمپنیاں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریزرو رکھی جائیں گی۔ مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے 7 مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سو مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 491532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش