0
Friday 16 Oct 2015 12:22

کسی بھی صورت دہشتگردی و انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرینگے، جنرل عامر ریاض

کسی بھی صورت دہشتگردی و انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرینگے، جنرل عامر ریاض
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ہم بلوچستان میں بحالی امن کے حوالے سے صوبائی حکومت، صوبائی انتظامیہ، سکیورٹی ادارے، علماء کرام اور خاص کر عام عوام کی اس سلسلے میں کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محرم الحرام کے مقدس ایام میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ہم پاک فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ حضرت امام حسین (ع) کی قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد، بقاء اسلام اور برائی کے سامنے ڈٹ جانے کا تھا۔ ہم سب مسلمان بھائی بھائی ہیں اور ہم سب ملکر ان مقدس ایام میں شہدائے کربلا کی بےمثال قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے رواداری اور برداشت کا مظاہرہ کریں گے اور کسی قسم کی شرپسندی کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہم سب متحد ہیں اور ہماری صفوں میں کسی دہشتگرد یا انتہا پسند کی جگہ نہیں۔ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ ہم سب نے ملکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی صورت بھی کسی قسم کی دہشتگردی کو وطن عزیز میں پنپنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 491550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش