0
Friday 16 Oct 2015 16:49

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شیخ فخرالدین کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شیخ فخرالدین کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل اور سانحہ منٰی کے شہید ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین کے ایصال ثواب کے لئے موسسہ شہید حسینی میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری اُمور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی، مولانا ظہیر حسین مدنی، حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان و دیگر نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک قومی سرمایہ اور فخر ملت علامہ شیخ فخرالدین کی شہادت پر ولی امر مسلمین، مراجع عظام اور علمائے پاکستان بالخصوص ناصر ملت کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند بحق محمد و آل محمد شہید سعید اور دیگر تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہید کو کربلا کے شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 491594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش